معروف بھارتی سوشل میڈیا اسٹار مسٹر فیسو نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

مدینہ منورہ (جانو ڈاٹ پی کے)بھارت کے معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ المعروف مسٹر فیسو نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

فیصل شیخ نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے قرآن پاک کی سورۃ النبأ کی آیت کا حوالہ دیا، جس کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو جوڑوں کی صورت میں پیدا کیا ہے۔

مسٹر فیسو نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدینہ منورہ جیسے بابرکت شہر میں اہلِ خانہ کی موجودگی میں نکاح کرنا ان کے لیے خواب کی تعبیر جیسا ہے۔ ان کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فیصل شیخ نے لاک ڈاؤن کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ بھارت کے معروف ریئلٹی شوز ’خطروں کے کھلاڑی‘ اور ’جھلک دکھلا جا 10‘ میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے کروڑوں فالوورز ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button