سوئٹزرلینڈ،پاکستان کی میزبانی میں امریکا-ایران مذاکرات کاپہلادورمکمل،تیل پرعارضی استثنیٰ کے مسودے پراتفاق

برگن اسٹاک(جانوڈاٹ پی کے)سوئٹزرلینڈ،پاکستان کی میزبانی میں امریکا-ایران مذاکرات کاپہلادورمکمل،تیل پرعارضی استثنیٰ کے مسودے پراتفاق ہوگیا ہے۔قبل ازیں ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی مذاکراتی ٹیم سیخ پا،برگن اسٹاک میں مذاکراتی میز چھوڑدی۔پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن اسٹاک میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات پر ایرانی وفد نے شدید احتجاج کیا، ایرانی وفد نے امریکی فریق کے سامنے باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔برگن اسٹاک میں وفد مذاکراتی میز چھوڑ کر چلا گیا۔ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ممبر کی ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لبنان میں جنگ نہیں رکتی تو باقی معاملات پر بھی مذاکرات نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران فوری طور پر لبنان میں اپنے پراکسیز کو مسائل پیدا کرنے سے روکے، اگر ایران نے ایسا نہیں کیا تو ہم ایران سخت حملے کریں گے، جس طرح ہم نے پچھلے ہفتے کیا تھا، بلکہ حملہ اس سے بھی شدید ہوگا۔

دوسری جانب فوکس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو انھیں مکمل طور پرتباہ کردوں گا، آبنائے ہرمز بند کی تو تباہ کن ردعمل دیں گے۔ ان کے پاس ملک نہیں رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button