پشاور: شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) چمکنی میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کا نام واقعے کی ایف آئی آر میں درج ہے اور اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکتے ہوئے خاتون خود بھی تیزاب سے زخمی ہوگئی تھی۔

تیزاب سے خاتون کے ہاتھ، پاؤں اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے تھے، جس کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ملزمہ کا ریمانڈ حاصل کرکے واقعے سے متعلق مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینکا تھا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button