نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ضلع بدین کا تعارفی اجلاس، نوجوانوں کے کردار پر اہم گفتگو

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ضلع بدین کا تعارفی اجلاس صدر نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ضلع بدین عرفان میمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژنل عہدیداران سلیم یوسف اوڈھیجو، شاکر چانڈیو، ساگر راٹھور، صدیق ہالیپوٹو، عاطف نوتکانی، شہباز پنہور اور قیصر پنہور سمیت ضلع بدین کی مکمل ٹیم، جنرل سیکریٹری سید عرفان کاظمی، انفارمیشن سیکریٹری ذوالفقار علی آرائیں سینئیر وائیس نائب صدر عابد پرویز عبدالحفیظ میمن نائب صدر ماجد علی پھنور اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے اغراض و مقاصد نوجوانوں کے کردار قیادت سازی سماجی ذمہ داری اور نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی

مزید خبریں

Back to top button