جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کردیا


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں واقع سرکاری گھر خالی کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسٹیٹ آفس کی جانب سے 3 جولائی کو گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کیے جانے کے بعد جسٹس بابر ستار کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔
رجسٹرار آفس کے نوٹس میں انہیں 30 روز کے اندر، یعنی 3 جولائی سے ایک ماہ کے دوران، سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ منتقلی کے بعد جسٹس بابر ستار نے پشاور میں سرکاری گھر نہیں لیا تھا اور اسلام آباد کی رہائش گاہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جسٹس بابر ستار نے عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کردیا۔