وزیرآباد: ٹی ایچ کیوہسپتال کے سیکیورٹی گارڈز اور صفائی عملہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

وزیرآباد(نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال وزیرآباد میں تعینات سیکیورٹی گارڈز اور عملہ صفائی تنخواہوں کو ترس گئے،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے دورہ پر تنخواہیں دو سے چار روز میں ملنے کا وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا،اب تو دوکانوں والے ادھار سامان بھی نہیں دیتے گھریلو اخراجات کیسے پورے کریں ملازمین ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر جبکہ حکومت اور انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر لیں خدا را ہمارے حال پر رحم کیا جائے ملازمین۔وزیرآباد سول ہسپتال وزیرآباد میں تعینات سیکیورٹی گارڈز اور عملہ صفائی کی تنخواہوں کا معاملہ شدید تر ہو گیا سیکیورٹی گارڈز کی تین ماہ کی تنخواہیں سیکورٹی گارڈز کو نہ مل سکیں گارڈز کا کہنا ہے کہ کمپنی ہر ماہ وعدہ وعید پر ٹرخا رہی ہے جبکہ عملہ صفائی کی سابق کمپنی تین ماہ کی تنخواہیں ڈکار کر غائب ہو جانے کی اطلاعات ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ موجودہ کمپنی نے بھی دوسرے ماہ کی تنخواہیں نہیں دیں گذشتہ دنوں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے وزٹ کے موقع پر جلد واجبات ادائیگی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات کے مصداق ہے ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی ہمارا استحصال کر رہی ہے اب ہمیں گھریلو ضروریات کا سامان بھی ادھار دستیاب نہیں بچوں اور اہلخانہ کو کہاں سے لا کر کھلائیں ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد سے معاملہ کی بابت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button