عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، ان کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ ہوا۔
نکاح کی تقریب میں اہم سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی اور نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے دولہا بیرسٹر سید موسیٰ رضا کا تعارف بھی کرایا۔
تقریب میں صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور پارلیمانی سیکریٹری شازیہ رضوان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے ودیعت فاطمہ اور بیرسٹر سید موسیٰ رضا کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد دی اور ان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کی دعائیں کیں۔



