رجب بٹ کی ایدھی بننے کی خواہش پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

پوڈکاسٹ میں رجب بٹ سے پوچھا گیا کہ وہ کس معروف شخصیت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔ اس پر انہوں نے ابتدا میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنا چاہیں گے، کیونکہ ان کے خیال میں ان کی زندگی بھی خاصی دلچسپ ہے۔

بعدازاں رجب بٹ نے عبدالستار ایدھی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گے، تاہم یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ناظرین انہیں اس کردار میں قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

رجب بٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے ان کی شخصیت اور عبدالستار ایدھی کی بے مثال سماجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اس انتخاب پر تنقید کی۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ پہلے خود کو دیکھیں، یہ کردار آپ پر مناسب نہیں لگے گا۔ ایک اور صارف نے تنقیدی انداز میں لکھا کہ آپ اپنے بچے کا خیال نہیں رکھتے اور اتنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button