سدھو موسے والا کے ڈھائی سالہ بھائی کی اسٹیج پر فائرنگ کی نقل،بچوں کے حقوق کی تنظیم میدان میں آگئی

સિદ્ધુ મૂસેવાલાના અઢી વર્ષના ભાઈ અંગે માતા-પિતા વિરુદ્ધ ફરિયાદ, કૉન્સર્ટમાં બની હતી ઘટના
VC : [X] BHEEM_BHAIYA
#MiddayGujarati #SidhuMooseWala #SidhuMooseWalaFamily #PunjabiMusic #ConcertControversy #Entertainment #Punjab https://t.co/3Xq2jarCeY
— Gujarati Midday (@middaygujarati) October 19, 2026
’لائرز فار ہیومن رائٹس انٹرنیشنل‘ نے 17 اکتوبر کو مانسا کے ضلعی مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو تحریری شکایت جمع کرائی۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری نوکرن سنگھ کے دستخط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی سالہ سکھدیپ سنگھ سدھو، جسے پیار سے چھوٹا سدھو کہا جاتا ہے، کو عوامی تقریبات میں ہتھیار چلانے جیسے اشاروں کی نقل کرنے کی ترغیب نہیں دی جانی چاہیے۔
شکایت کے مطابق، بچے کو 9 اکتوبر کو ٹورنٹو کے اسکاٹیا بینک ایرینا میں ’سائنڈ ٹو گاڈ ورلڈ ٹور‘ کے افتتاحی ہولوگرام کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر لایا گیا تھا۔ اس موقع پر اس کے والد بلکور سنگھ اور والدہ چرن کور بھی موجود تھے۔
تنظیم کا مؤقف ہے کہ کنسرٹ کے دوران بچے نے ہاتھ سے پستول بنانے اور فائرنگ کی نقل کرتے ہوئے ’ٹھا، ٹھا، ٹھا‘ کی آوازیں نکالیں۔ اس نے اپنے مرحوم بڑے بھائی سدھو موسے والا سے منسوب ’تھاپی‘ کا انداز بھی اپنایا، جس میں ران پر ہاتھ مارا جاتا ہے۔ تقریب کی ویڈیو اگلے روز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔
شکایت میں سدھو موسے والا کے قتل کے افسوس ناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بچے کی سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ تنظیم نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ والدین کی کونسلنگ کا انتظام کیا جائے اور مناسب عارضی ہدایات جاری کی جائیں تاکہ بچے کو عوامی اجتماعات سمیت دیگر مواقع پر فائرنگ کے اشاروں کی نقل کرنے سے روکا جاسکے۔
تنظیم نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد خاندان کو نشانہ بنانا یا سدھو موسے والا کی یاد کی بے حرمتی کرنا نہیں، بلکہ بچے کی فلاح و بہبود، تحفظ اور بہتر تربیت کو یقینی بنانا ہے۔
شکایت میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ’سائنڈ ٹو گاڈ ورلڈ ٹور‘ کے تحت یکم نومبر تک کینیڈا اور امریکا کے مختلف شہروں میں مزید شوز طے ہیں، جن میں وینکوور، کیلگری، نیویارک، ہیوسٹن اور اوکلینڈ شامل ہیں۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ دورے کے دوران بچے کی ممکنہ عوامی موجودگی کے پیش نظر حکام بروقت اقدامات کریں۔



