کیمرے سے کینوس تک، سلمان خان کی تخلیقی دنیا کی جھلک

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی منفرد اداکاری، دبنگ انداز اور شاندار شخصیت کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں، تاہم ان کی شخصیت کا ایک تخلیقی پہلو مصوری کا شوق بھی ہے۔

بڑی اسکرین پر اپنے فن سے لاکھوں مداحوں کو محظوظ کرنے والے سلمان خان رنگوں اور برش کے ذریعے بھی اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ مصوری ان کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اپنے احساسات کو ایک مختلف انداز میں پیش کرنے کا ذریعہ ہے۔

اداکار کا یہ شوق ان کی شخصیت کے اس پہلو کو نمایاں کرتا ہے جو فلمی کیمرے اور اداکاری کی دنیا سے ہٹ کر ہے، جہاں وہ رنگوں کے ذریعے اپنے خیالات کو کینوس پر اتارتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button