فیلڈمارشل عاصم منیر سے نئے سعودی سفیر کی اہم ملاقات،دفاعی تعاون اور مکہ مشترکہ معاہدے پر پیشرفت غور

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر مکہ مشترکہ معاہدے کے تحت ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

ملاقات میں دفاعی اشتراک، ادارہ جاتی روابط اور تذویراتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

مزید خبریں

Back to top button