ارباب لطف اللہ کی زیر سرپرستی مٹھی میں ڈویژنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

تھرپارکر(ميندھرو کاجھروی\جانوڈاٹ پی کے) محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان سندھ کے تعاون اور رکنِ سندھ اسمبلی ارباب لطف اللہ کی سرپرستی میں 16 سے 18 اکتوبر تک ارباب امیر حسن کرکٹ گراؤنڈ، مٹھی میں ڈویژنل سطح کا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس میں تھرپارکر اور میرپورخاص ڈویژن کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل تھرپارکر کی مقامی ٹیموں ارباب امیر حسن کرکٹ ٹیم اور دھارانی لوورز کے درمیان کھیلا گیا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد دھارانی لوورز نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔تقریب میں ارباب جونیئر ارباب امیر حسن، ارباب رضا اللہ، ارباب عبدالرحمان، ڈویژنل کوآرڈینیٹر اسپورٹس واشدیو مالہی، سشیل سونی، تاجر ایسوسی ایشن کے صدر شام سندر، اسلم قائم خانی سمیت دیگر معزز شخصیات، تاجروں، شہریوں اور کرکٹ شائقین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دینا، کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور تھرپارکر و میرپورخاص ڈویژن کے کھلاڑیوں کے درمیان بھائی چارے، ہم آہنگی اور کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button