ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا کے معروف ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال امریکا میں ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ 2027 میں اپنے اسپیس ایکس کے حصص میں سے ایک حصہ امریکا کے ہر بچے کو دیں گے۔
اسپیس ایکس کی بنیاد ایلون مسک نے 2002 میں رکھی تھی۔ یہ کمپنی دنیا کی قیمتی ترین نجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے علاوہ خلائی راکٹوں کی لانچنگ اور خلائی جہازوں کے پروگرام بھی چلاتی ہے۔
اندازوں کے مطابق اگر اس منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا تو امریکا میں تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے، جبکہ اسپیس ایکس کے حصص کی موجودہ تخمینی قیمت کے مطابق ان حصص کی مجموعی مالیت تقریباً 10.5 ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔
تاہم ایلون مسک نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ اس منصوبے کو عملی شکل کیسے دی جائے گی، بچوں کی اہلیت کا تعین کن شرائط کے تحت ہوگا اور ہر بچے کو کتنے مالیت کے حصص فراہم کیے جائیں گے۔
اس اعلان کے بعد منصوبے کے ممکنہ دائرہ کار اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔



