سجاول میں یومِ مزدور پر احتجاجی ریلی، مزدور حقوق اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند


سجاول(جانوڈاٹ پی کے)عالمی یومِ مزدور کے موقع پر سجاول میں طبقاتی جدوجہد کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مزدوروں کے حقوق، مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ریلی مین چوک سے شروع ہو کر مین بس اسٹاپ تک نکالی گئی، جہاں شرکاء نے مزدور حقوق کے حق میں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
ریلی قیادت جبار زئور، سکندر زئور، عبدالنبی سوہو اور رزاق لنڈ نے کی
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدور طبقے کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور عام محنت کش مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مزدوروں کو ان کے جائز حقوق فراہم کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محنت کش طبقے کے لیے فوری ریلیف اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، جبکہ شہید مزدور کارکنوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔