یمن سے حوثیوں کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا، سعودی اتحادی فورس

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی اتحادی فورس نے کہا ہے کہ یمن سے حوثیوں کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
ایک بیان میں اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا۔
اس سے قبل یمن کے حوثیوں کا کہنا تھا کہ صنعاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے جواب میں سعودی عرب کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔



