سندھ رورل سپورٹ پروگرام دیہی خواتین کی خودمختاری کا عملی مظہر ہے، سعدیہ جاوید

میرپورخاص (شاھد میمن) ممبر صوبائی اسمبلی، پارلیمانی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ و ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ خواتین کو مضبوط و مستحکم بنانا محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا اور اسی منشور کو لیکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آگے چل رہے ہیں یہ بات انہوں نے تحصیل شجاع آباد کی یونین کونسل مکھن سموں کے گوٹھ صحبت لغاری میں کمیونٹی ورکرز سے ملاقات اور کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضوں کے چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا سندھ رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربت کی شرح کم کرنے کا بہت بڑا کارنامہ ہے سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت نے جب یہ پروگرام شروع کیا تو کہا گیا کہ یہ پروگرام ناکام ہو گا لیکن اس پروگرام کو خواتین نے ہی کامیاب بنایا ہے کیونکہ سندھ کی مائیں بہنیں ایماندار ہیں صوبہ سندھ کا یہ پروگرام پاکستان میں یہ واحد منصوبہ ہے جس کی کہیں مثال نہیں ملتی کیونکہ اس تنظیم کی مالک خود خواتین ہیں جو مکمل بااختیار ہیں قبل ازیں میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ حکومت سندھ کا غربت کو کم کرنے کا یہ انقلابی قدم ہے جس سے کمزور طبقے کو مدد فراہم  کر کے انہیں مضبوط و مستحکم بنانا ہے سندھ رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو افسر  محمد ڈتل کلہوڑو نے بتایا کہ سندھ حکومت نے سرسو کے ذریعے سندھ بھر میں یہ پروگرام شروع کیا جس کے تحت حکومت سندھ نے کمیونٹی انیشیٹو فنڈز  کی مد میں سرسو کو 7 ارب روپے فراہم کئے جبکہ 1 ارب روپے خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لئے قرضہ فراہم کیا جس سے سندھ کی 4 لاکھ خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے مد میں فراہم کئے گئے اور کہا کہ کمیونٹی انیشیٹو فنڈز کے تحت 99 فیصد قرضوں کی ریکوری کی گئی ہے بعد ازاں ایم پی اے نے برٹ وومین گارمینٹس اور مردوں کے اسکائے گارمینٹس کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر سرسو سید شہنشاہ نے بتایا کہ کمیونٹی سطح پر پروگرام کرنے کا مقصد دیہی خواتین کو منظم، باہمت اور باشعور بنا کر مختلف اداروں سے روابط قائم کروانا ہے اس موقع پر ریجنل جنرل  مینیجر حیدرآباد خادم حسین شر، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود انور حسین خاصخیلی، پروگرام افسر مقصود حسین کولاچی، شاہد حسین پاورٹی ریڈکشن پروگرام کے سہیل صدیقی، کراچی پریس کلب کے قاضی آصف و دیگر متعلقہ نمائندگان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button