ریونیو کارکردگی رینکنگ میں اوکاڑہ سرفہرست، 97.84 پوائنٹس کے ساتھ پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ریونیو رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز کے حصول کا تسلسل برقرار بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی رینکنگ جاری کر دی گئی اور ضلع اوکاڑہ پنجاب بھر میں سرفہرست رہا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی قیادت میں ضلع اوکاڑہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجین وسطرو کی زیر نگرانی ضلع اوکاڑہ نے 97.84 پوائنٹس حاصل کیے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ پہلی پوزیشن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ریونیو ٹیم نے دن رات محنت کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ محنت اور لگن سے کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔



