پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ کر 166,180 کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جس سے مارکیٹ میں مثبت سرگرمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز کے مثبت اختتام کے بعد آج کاروبار کے آغاز پر بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button