پنجاب میں گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان، لاہور میں کامیابی کا تناسب 60.03 فیصد رہا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں جماعت) 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔

لاہور

لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60.03 فیصد رہا، امتحان میں کل 1 لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 99 ہزار 191 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے، امتحان میں 66 ہزار امیدوار فیل ہوگئے۔

راولپنڈی

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے 11 ویں کلاس کے نتائج کے مطابق امتحان میں 55834 امیدوار شریک ہوئے، 30280 کامیبا اور 25554 فیل ہوگئے، کامیابی کا مجموعی نتیجہ 54.23 فیصد رہا۔

امتحانات میں طالبات پھر بازی لے گئیں، گرلز کامیابی کا تناسب 62.13، بوائز 38.54 رہا، کل 7205 بوائز پاس جبکہ 23075 طالبات پاس ہوئیں۔

ملتان

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (سالانہ) امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا مجموعی تناسب 65.15 فیصد رہا، امتحان میں کل 68,375 امیدوار شریک ہوئے، جبکہ 44,547 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

ملتان:پری میڈیکل گروپ: کامیاب امیدواروں کا تناسب 78.25 فیصد، پری انجینئرنگ گروپ کامیابی کا تناسب 76.45 فیصد رہا، جنرل سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 65.16 فیصد رہی، جبکہ کامرس گروپ میں کامیابی کی شرح 65.56 فیصد رہی۔

فیصل آباد

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحان میں ایک لاکھ پانچ ہزار 663 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 65 ہزار 178 طلبہ کامیاب قرار پائے۔

تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان میں کامیابی کا تناسب 61.68 فیصد رہا، جبکہ باقی طلبہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

بہاولپور

بہاولپور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، کامیابی کا مجموعی تناسب 53.46 فیصد رہا، امتحانات میں 49 ہزار 658 امیدواروں نے شرکت کی، 26 ہزار 548 کامیاب قرار پائے۔

ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 54.33 فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 36.62 فیصد رہا۔

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔

چیرپرسن بورڈ اقصیٰ شبیر کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 35 ہزار 983 امیدوار شریک ہوئے، امتحان میں 79 ہزار 85 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ 56 ہزار امیدوار فیل ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 58.16 فیصد رہا۔

مزید خبریں

Back to top button