سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین اور دیگر مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن پر عمل درآمد کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
سرکلر کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ویکسی نیشن کی تصدیق کا عمل اب 20 نومبر صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل اس حوالے سے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، جس کے تحت ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کی جانی تھی۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ لازمی ویکسی نیشن کے لیے مسافروں کو سفر سے کم از کم 10 روز قبل ویکسین لگوانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر قائم سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جا رہی تھی۔
دور دراز علاقوں سے آنے والے عمرہ زائرین اور دیگر مسافروں کی سہولت کے لیے ہنگامی صورتِ حال میں کراچی ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں بھی ویکسین لگوانے کی سہولت دستیاب تھی۔



