لوئر دیر میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

لوئر دیر(جانوڈاٹ پی کے) معیار مسکینے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ معیار مسکینے روڈ پر پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلیں ایک گاڑی سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور تصادم کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button