لاڑکانہ ضلع میں بلدیاتی اداروں کی8 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، امیدوار22 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ ضلع میں بلدیاتی اداروں کی 8 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے متعلقہ رٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جا رہے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا 22 اکتوبر کا دن آخری روز ہے،

انتخاب کے لئے یونین کاؤنسل انور آباد، ٹاؤن کمیٹی باڈہ، یونین کاؤنسل لاشاری، یونین کاؤنسل جمع اگھم، یونین کاؤنسل آگانی، یونین کاؤنسل عاقل، یونین کاؤنسل پھل اور یونین کاؤنسل رشید وگن کی خالی نشستیں شامل ہیں،

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 22 نومبر کو ہوگی.

مزید خبریں

Back to top button