بدین: کھوسکی میں پرائمری اسکول خستہ حالی کا شکار،50 سے زائد بچے خطرناک عمارت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)بدین کے قریب کھوسکی میں معروف تاریخی شخصیت ابراہیم عرف بھریو بھوت کے نام سے منسوب پرائمری اسکول کی عمارت گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں اس وقت 50 سے زائد بچے زیرِ تعلیم ہیں اسکول کی عمارت تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے، جبکہ چھت سے پلستر گرنے کے متعدد واقعات میں بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں عمارت کی موجودہ حالت کے باعث کسی بھی وقت بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے، تاہم معصوم بچے خطرات کے باوجود اسی زبوں حال عمارت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں اور عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایجوکیشن ورکس کی جانب سے اسکول کی تعمیر و مرمت کے لیے جاری کیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کے باعث عمارت کی حالت بہتر نہ ہوسکی۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم، سیکریٹری تعلیم، ایم پی اے ٹنڈو باگو ارباب امیر امان اللہ اور ڈپٹی کمشنر بدین زہری زاہد سے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی شخصیت ابراہیم عرف بھریو بھوت کے نام سے منسوب اس اسکول کی فوری ازسرِنو تعمیر کرائی جائے، تاکہ بچوں کی جانیں محفوظ بنائی جاسکیں اور ان کا تعلیمی مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جاسکے

مزید خبریں

Back to top button