اسلام آباد میں نئی جیل تیار،اڈیالہ جیل میں موجود قیدیوں کو یہاں منتقل کریں گے،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں نئی جیل تیارکرلی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں موجود قیدیوں کو یہاں لائیں گے۔
محسن نقوی نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ بہارہ کہو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکزی سڑک پر 108 کنال زمین واگزار کرانےکی ہدایت کی۔
محسن نقوی نےکہا کہ سرکار کی 108 کنال زمین واگزار کرائیں گے، واگزار زمین پر 3 میوزیم بنائیں گے جن میں آرمی میوزیم بھی شامل ہے۔ اسلام آبادکے پرانے سیکٹرز جی 6، جی 7، جی 9 اور جی 10 کی تعمیر نوکریں گے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق کریں گے۔
محسن نقوی نےکہا کہ اسلام آباد میں بجلی کی ترسیل کا نظام مکمل طور پرانڈرگراؤنڈ کرنے جارہے ہیں، لیسکو کے ساتھ مل کر بجلی کےکھمبے ختم کریں گے۔کشمیر چوک انڈر پاس کو جلد مکمل کرکے ٹریفک کے لیےکھول دیں گے۔



