سہیل آفریدی کو سیف ہاؤس میں رکھنے کے اشارے دئیے جا رہے ہیں،سلمان اکرم راجا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ جنید اکبر اور وزیراعلیٰ کی جگہ کوئی اور آئے گا،اشاروں کنایوں میں بتایا جا رہا ہے کہ سہیل آفریدی کسی سیف ہاؤس میں ہیں، تھانے یا جیل میں نہیں رکھا گیا۔

نجی ٹی  وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ پارٹی کے باہر غیر جمہوری فیصلہ ساز ہیں وہ ایک غلط بیانیہ پھیلا رہے ہیں، میرے بیان کا کوئی تعلق پارٹی کے کسی ممبر سے بالکل نہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ 40 ایم این اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹرین بانی کے وفادار اور جماعت سے جڑے ہوئے ہیں، مشاورت کے بعد طے پایا کہ جھوٹے بیانیہ سے متعلق بات ضرور کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی کی مذاکرات میں نمائندگی جائز بات ہے۔

مزید خبریں

Back to top button