امیتابھ بچن کاسوشل میڈیا سےعارضی وقفہ لینے کا اعلان

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اور بلاگ اپ ڈیٹس سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔

84 سالہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دوری کی ڈاکٹروں کی سخت ہدایات کو قرار دیا، جنہوں نے اداکار کو مکمل اور پرسکون آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بالی ووڈ میگا اسٹار کے مداحوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کے ساتھ فی الحال رابطے اور بات چیت سے دوری کی ہدایت کی ہے۔

مداحوں نے اس پر امیتابھ بچن کے اس اعلان پر تشویش ظاہر کی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ نے طبی وقفے کی اصل وجہ بتانے سے گریز کیا ہے، اس کے باوجود ہم اُن کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔

سوشل سائٹ ایکس پر میگا اسٹار نے اپنے مداحوں کو مذہبی تہوار کی مبارکباد دی اور باقاعدگی سے نہ لکھ پانے پر معذرت کی، ساتھ ہی انہوں نے بیماری یا طبی وقفے کی تفصیل بتانے کے بجائے ڈاکٹروں کی مکمل آرام اور بات چیت سے گریز کی ہدایات بھی بتادیں۔

دوسری طرف امیتابھ بچن کے عمل کو احتیاطی تدبیر بھی کہا جارہا ہے کیونکہ حال ہی میں ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمان نے عامر خان، اکشے کمار اور امیتابھ بچن کی رہائشگاہوں کی ریکی کی تھی۔

پولیس اس بات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے کہ ملزمان نے ریکی کی تصاویر اور ویڈیوز گینگسٹر انیل پنڈٹ کو بھیج دی ہیں یا نہیں؟ جس کے تعلقات لارنس بشنوئی گینگ سے بتائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button