پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا عوام کی بھرپور خدمت کی ہے، ایم پی اے رخسانہ شاہ بخاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ٹھٹھہ کی صدر، پارلیانی سیکریٹری، اور ایم پی اے رخسانہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پی پی کو جب بھی موقع ملا ہے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی ہے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ گاؤں غلام محمد بروہی میں پیور بلاک والی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رخسانہ شاہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص ہدایات ہیں کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔تقریب سے ایم پی اے رخسانہ شاہ، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی، اطلاعات سیکرٹری محمود عالم شاہ بخاری، تعلقہ صدر عبدالحمید سومرو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت خاص طور پر صحت پر بہتر کام کر رہی ہے، این آئی سی وی ڈی یونٹ ضلع میں دیا ہے اسے مکمل سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جسے مکمل این آئی سی وی ڈی صحت مرکز میں تبدیل کیا جائے گا سندھ میں انتظامی یونٹوں اور نئے صوبوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پاس کی ہے، سندھ ہماری ماں ہے، سندھ کی تقسیم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی متعصب ٹولے نے ہمیشہ بوریوں میں بند لاشیں دیں، نفرت انگیز سیاست کو پی پی نے ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے بھی مسائل بڑھے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے عام مزدور طبقہ پریشان ہے۔تقریب میں نظیر میمن، شاہجہان بروہی، بھورو سرکی، حیدر سمون، سہیل پلیجو، آمنہ بھٹی اور دیگر رھنما موجود تھے۔



