احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو ہوگا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر احسن اقبال اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس کے بعد حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔
لیاقت بلوچ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات بھی طے ہے، جس میں باہمی امور اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
لیاقت بلوچ نے مزید بتایا کہ 23 اکتوبر کو پٹرولیم لیوی ٹیکس کے خاتمے کے مطالبے کے حق میں ملک گیر پُرامن احتجاج بھی کیا جائے گا۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکراتی اجلاس کو پٹرولیم لیوی کے معاملے پر جاری رابطوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ جماعت اسلامی نے اپنے مطالبے کے حق میں احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔



