سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا اور انگلینڈ آج راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ شائقینِ کرکٹ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیمیں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
میچ سے قبل سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دی اور میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
راولپنڈی میں ہونے والا یہ مقابلہ سہ ملکی سیریز کے اہم میچوں میں شامل ہے، جس میں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔



