پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، کھلاڑی کل مکمل آرام کریں گے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی ہے، جہاں قومی کھلاڑی کل مکمل آرام کریں گے۔ پاکستان نے راولپنڈی میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی، جبکہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے خلاف 87 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ون ڈے انٹرنیشنل اتوار، 25 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button