گلوکار اکرم راہی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) معروف گلوکار اکرم راہی کے طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ عدالت نے انہیں 7 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اقبال کی عدالت میں ایس ایم صادق کی جانب سے اکرم راہی کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ اکرم راہی کے طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے 7 نومبر کے لیے وارنٹ جاری کیے۔

سماعت کے دوران مدعی ایس ایم صادق کی جانب سے خاور محبوب ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کے مطابق اکرم راہی نے ایس ایم صادق کے خلاف گانے بغیر اجازت چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا تھا، تاہم عدالت نے اس مقدمے میں ایس ایم صادق کو بری کر دیا تھا۔

وکیل کے مطابق اب اس معاملے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 182 کے تحت کارروائی جاری ہے، جو سرکاری اہلکار کو مبینہ طور پر جھوٹی اطلاع دینے سے متعلق ہے۔

مزید خبریں

Back to top button