پی آئی اے میں نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری، فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی بیس کے لیے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے نے 20 سے 28 سال کی عمر کے نوجوانوں سے فضائی میزبان کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

فضائی میزبان کی آسامی کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلرز ڈگری مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے اس سے قبل لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کرچکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button