مٹھی کے قریب تیز رفتار جیپ کی ٹکر ایک شخص ہلاک

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کے نزد اسلام کوٹ روڈ پر چھٹو فقیر کے قریب تیز رفتار پوٹھوہار جیپ نے ایک بزرگ کو ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ اس کی شناخت تعلقہ ڈیپلو کے گاؤں وی لنجا کے اوبھائیو موسیپوٹو کے طور پر ہوئی ہے۔
جیپ کی ٹکر سے بزرگ کا سر کٹ گیا اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے تاہم وہ حتمی تفصیلات تک نہیں پہنچ سکے۔
اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوٹھوہار جیپ کو قبضے میں لے لیا جس کا تعلق ڈیپلو کی میگھواڑ برادری سے بتایا جاتا ہے۔ جیپ کو ایک مکینک کے پاس مرمت کے لیے گیراج میں چھوڑ دیا گیا تھا اور جیسے ہی مکینک ٹرائل کے لیے باہر نکلا تو حادثہ پیش آیا۔



