مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ کاعالمی اعزازوصول کرلیا
’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کرلیا

مسقط (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ 2026 وصول کرلیا۔مریم نواز شریف کو یہ عالمی اعزاز عمان کے دارالحکومت مسقط میں عالمی یومِ رہائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پنجاب کے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے لیے دیا گیا۔
یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ سستی اور مناسب رہائش، پائیدار شہری ترقی اور بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس اپنا گھر نہیں، جبکہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کم آمدنی والے خاندانوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام ہے۔



