کیرولین لیویٹ رواں ماہ وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے اختتام پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 28 سالہ کیرولین لیویٹ بچوں اور خاندان کو مزید وقت دینے کے لیے وائٹ ہاؤس کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔
کیرولین لیویٹ نے جنوری 2025 میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ کی کارکردگی اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔
لیویٹ کی سبکدوشی کے بعد وائٹ ہاؤس کے نئے پریس سیکرٹری کے تقرر سے متعلق آئندہ دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔



