’’جو گھر پہلے ہی ٹوٹ چکا ہو، اسے اور کیا توڑنا‘‘ گووندا کی اہلیہ کے بیان پر گرل فرینڈ کومل رانی کا رد عمل

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان پر اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ وہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ ہیں۔
سنیتا آہوجا کے بیان کے ایک روز بعد کومل رانی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو گھر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو، اسے کوئی دوسرا شخص نہیں توڑ سکتا۔
کومل رانی نے مزید دعویٰ کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جا سکتا ہے، اسے کام کرنے سے روکا جا سکتا ہے اور دوسروں سے دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ نجی اختلافات کو عوام کے سامنے لانا ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ وہ مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور خواتین و نوجوانوں سے حمایت کی اپیل کی۔ ان کے مطابق ان کا گھر بغیر کسی وجہ کے بکھر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد سامنے آنے والی چہ مگوئیوں پر کہا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔



