عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ 105.64 ڈالر فی بیرل


لندن(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 105.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت نصف فیصد سے زائد بڑھ کر 93.11 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق تجویز مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔