چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کیلئے کچھ نہیں بچے گا، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس موجود تیل کے موجودہ ذخیرے ختم ہونے کے بعد تہران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ باقی نہیں بچے گا۔

سکاٹ بیسنٹ نے 27 ستمبر کو ایک انٹرویو میں کہا کہ سمندر میں ایران کا تقریباً 15 ملین بیرل تیل موجود ہے اور امکان ہے کہ تہران آئندہ دو ہفتوں کے دوران اپنی آخری تیل کی ترسیلات چین کو مکمل کردے گا۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق آخری تیل کی ترسیل مکمل ہونے کے بعد ایران کے پاس فروخت یا تجارت کے لیے کچھ باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مختلف ممالک کو ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود یا ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔

سکاٹ بیسنٹ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی محکمہ خزانہ ایران کی تیل کی فروخت اور اس سے منسلک مالی و تجارتی نیٹ ورکس کے خلاف پابندیوں کا دائرہ بڑھا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button