خیبرپختونخوا احتجاج یا مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، فیصل کریم کنڈی


پشاور(جانوڈاٹ پی کے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ صوبہ اس وقت کسی بھی احتجاج یا لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبے کے امن کے لیے ریڈ لائن کھینچنا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت لانگ مارچ یا احتجاج کے لیے تیار نہیں، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں احتیاط کی ضرورت ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے افغانستان سے متعلق الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی بات کر رہی ہے، تاہم پاکستان کے آئین اور قانون کو نہ ماننے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔