"سندہ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ میری اماں عوامی رابطہ” مہم

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی "سندھ میری اماں” عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ٹھٹہ کے ساحلی علاقوں کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وہ گھارو، میرپور ساکرو، بہارا اور گاڑہو میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور سندھ کی موجودہ صورتحال، قومی حقوق اور مہم کے مقاصد پر بات کریں گے۔

ڈاکٹر قادر مگسی گاڑہو میں پارٹی رہنما علی بخش لاشاری کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور ان کی سیاسی و عوامی جدوجہد کو خراج پیش کریں گے۔

ایس ٹی پی ضلع ٹھٹھہ نے دورے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، مختلف شہروں اور سڑکوں پر پارٹی پرچم، بینرز اور وال چاکنگ کی گئی ہے، جبکہ کارکنوں نے ان کے استقبال اور جلسوں میں بھرپور شرکت کی تیاری کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button