پاکستان محافظ فورم میں ڈاکٹر کرنل افتخار نوری کی شمولیت، مرکزی سینئر وائس چیئرمین مقرر

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان محافظ فورم میں ڈاکٹر کرنل افتخار نوری کی شمولیت کے موقع پر انہیں تنظیم کا مرکزی سینئر وائس چیئرمین منتخب کیے جانے پر فورم کے رہنماؤں اور عہدیداران کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ فورم کی جانب سے جاری کردہ مبارکبادی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کرنل افتخار نوری کو مرکزی سینئر وائس چیئرمین کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فورم کے رہنماؤں نے ان کی شمولیت کو تنظیمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مبارکبادی پیغام میں پاکستان محافظ فورم کے سرپرستِ اعلیٰ شہزادہ ڈاکٹر عابد سلطان باہو، مرکزی چیئرمین راجہ سرور سومرو، مرکزی چیئرپرسن ڈاکٹر سدرہ سعید، سینئر نائب صدر نثار احمد ابڑو سمیت دیگر مرکزی و ضلعی عہدیداران اور اراکین نے ڈاکٹر کرنل افتخار نوری کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ تھرپارکر سے فورم کے ضلعی عہدیداران ضلع چیئرمین سارنگرام میگھواڑ، سینئر وائس چیئرمین پرکاش ولاسائی، وائس چیئرمین سریش لکھوانی، صدر دسرت شرما، جنرل سیکریٹری میندھرو کاجھروی، سورج لکھوانی، لجپت رائے کیلا، رمیش لال، متارو ہنگورجو، راجہ گووند مالھی، عبدالکریم، نواز علی کھوسو، رضا اقبال فقیر اور سنیل کمار نے بھی ڈاکٹر کرنل افتخار نوری کو مبارکباد دی۔ فورم کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر کرنل افتخار نوری اپنی نئی ذمہ داری کے دوران تنظیمی امور میں فعال کردار ادا کریں گے اور فورم کے منشور و مقاصد کے تحت اپنی خدمات انجام دیں گے۔ مبارکبادی پیغام میں فورم کے عہدیداران اور کارکنان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت، عوامی فلاح اور قومی سلامتی سے متعلق اپنے فرائض کو ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ ادا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔



