اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی متوقع ہے، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button