ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا، وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے۔

تھروواننتھاپورم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے 396 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ اننگز کے 29ویں اوور میں الزاری جوزف کے اوور میں مسلسل 3 چوکے لگا کر انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

میچ سے قبل ویرات کوہلی 314 ون ڈے میچز کی 302 اننگز میں 14 ہزار 941 رنز بنا چکے تھے اور انہیں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار تھے۔

15 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے بیٹرز میں سچن ٹنڈولکر اب بھی مجموعی رنز کے اعتبار سے سرفہرست ہیں۔ ٹنڈولکر نے 463 میچز کی 452 اننگز میں 18 ہزار 426 رنز بنائے، جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل 315ویں ون ڈے میچ کی 303ویں اننگز میں حاصل کیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 15 ہزار رنز کا ہندسہ 377ویں اننگز میں عبور کیا تھا۔ یوں کوہلی نے یہ اعزاز ٹنڈولکر سے 74 اننگز پہلے حاصل کیا۔

مزید خبریں

Back to top button