جنوبی افریقا کا آسٹریلیا پر ایک اور وار، ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

 جوہانسبرگ (جانو ڈاٹ پی کے) جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 32 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا پروٹیز نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے شاندار 142 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ٹیمبا بووما نے بھی 103 رنز بنا کر سنچری مکمل کی۔ میتھیو برٹزکے 34، ڈوان جینسن 27 اور مارکو جینسن 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی، تاہم آخری اوور میں پوری ٹیم 333 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور 32 رنز سے میچ جنوبی افریقا کے نام رہا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ نے 84، 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ زیویئر بارٹلٹ نے 50 رنز بنائے۔دیگر آسٹریلوی بلے بازوں میں میٹ رینشا 32، جیک ایڈورڈز 25، ایلکس کیرے 17، کیمرون گرین 17، کوپر کونولی 10 اور نیتھن ایلس 7 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے لیزاڈ ولیمز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مارکو جینسن، کیشو مہاراج اور جورن فورٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن مارکرم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے تین میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button