فخر زمان کی ابوظہبی ٹی10لیگ میں دھماکے دار انٹری،نئی فرنچائز نے سائن کرلیا

 ابوظہبی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو 2026 کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے نئی فرنچائز یونائیٹڈ ٹائیگرز نے سائن کرلیا۔یونائیٹڈ ٹائیگرز نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فخر زمان کو ٹیم کا آئیکون پلیئر بنانے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد پاکستانی بیٹر کے لیگ میں ایکشن میں آنے کی راہ ہموار ہوگئی۔فخر زمان پاکستان کی جانب سے اب تک 3 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 120 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ دنیا بھر میں مختلف ٹی20 فرنچائز لیگز کھیلنے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث مختصر فارمیٹ میں نمایاں شناخت رکھتے ہیں۔2026 کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ انتظامی اور ساختی تبدیلیوں کے بعد نئے فارمیٹ کے ساتھ منعقد ہونے والا پہلا ایڈیشن ہوگا۔ ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب نے لیگ میں اکثریتی حصہ حاصل کیا ہے جبکہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی حمایت بھی حاصل ہے۔رواں سال لیگ کے لیے ٹیموں اور فرنچائز ملکیت کی بولی کا عمل شروع کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں نئی فرنچائزز سامنے آئیں۔ ابوظہبی ٹی 10 لیگ 7 سے 20 نومبر 2026 تک کھیلی جائے گی، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button