پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کینیڈا پہنچ گئیں، سپر 60 لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی

وینکوور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ کے دوسرے سیزن میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچ گئیں، جہاں وہ وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔فاطمہ ثنا کو پاکستان ویمن ٹیم کی فوری مصروفیات نہ ہونے کے باعث کینیڈا سپر 60 لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ انہیں رواں سال ہونے والی لیگ کے لیے وینکوور اینکرز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔پاکستانی کپتان اس سے قبل بھی غیرملکی فرنچائز کرکٹ کا تجربہ حاصل کرچکی ہیں اور انگلش ویمنز لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔کینیڈا سپر 60 لیگ کا دوسرا سیزن 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، جس میں فاطمہ ثنا کی شرکت پاکستانی شائقین کی توجہ کا مرکز ہوگی۔فاطمہ ثنا کی شمولیت سے وینکوور اینکرز کو بھی ایک ایسی کھلاڑی کی خدمات حاصل ہوں گی جو بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ مختلف فرنچائز لیگز میں کھیلنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button