لکی مروت میں پولیس اورسی ٹی ڈی کابڑا آپریشن،مطلوب دہشتگردکمانڈر منظور ہلاک

لکی مروت (جانو ڈاٹ پی کے) لکی مروت پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں پر قاتلانہ حملوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کردیا۔سی پی او کے مطابق گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں میچ کھیلنے کے بعد واپس جانے والے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس اور سی ٹی ڈی نے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے ہلاک دہشت گرد کی لاش تحویل میں لے لی ہے۔سی پی او کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں کارروائی مزید تیز کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button