ایک دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کاچیلنج،ڈکی بھائی اور عروب جتوئی تنقید کی زد میں

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی ایک نئے وی لاگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے ہیں، جس میں عروب جتوئی نے ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج لیا۔وی لاگ میں عروب جتوئی نے بتایا کہ انہوں نے دن کا آغاز ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کھانے سے کیا، جہاں تقریباً 50 ہزار روپے کا بل آیا۔ اس کے بعد انہوں نے جدید آئی فون خریدا، جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی گئی۔بعد ازاں عروب جتوئی جیولری شاپ پہنچیں، جہاں انہوں نے سونے کے زیورات خریدے اور چیلنج کے لیے مختص رقم کا بڑا حصہ زیورات کی خریداری پر خرچ کیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے عوام کے سامنے اس انداز میں دولت کی نمائش پر اعتراض کیا، جبکہ کچھ نے اسے غیر ضروری دکھاوا قرار دیا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اعتراض پیسہ خرچ کرنے پر نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر نمایاں کرنے پر ہے۔ دوسری جانب بعض صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ تنقید کے باوجود اس نوعیت کے وی لاگز یوٹیوبرز کو مزید توجہ، شہرت اور آمدن حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔یوں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کے چیلنج پر بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



