لاہور،مغلپورہ میں سڑک کنارے گتے کے ڈبے سے نومولود بچی کی لاش برآمد

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے مغل پورہ میں سڑک کنارے پڑے گتے کے ڈبے سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نومولود بچی کی لاش ایک گتے کے ڈبے میں بند تھی جو سڑک کنارے پڑا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نومولود بچی کی لاش پولیس کے حوالے کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
پولیس کی جانب سے تحقیقات کے بعد ہی بچی کی موت کی وجوہات اور اسے ڈبے میں بند کرکے سڑک کنارے پھینکے جانے سے متعلق حقائق سامنے آسکیں گے۔



