بندر شراب کی دکان میں گھس گیا، بوتل کھول کر شراب پی لی

رانچی (جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک مادہ بندر شراب کی دکان میں داخل ہوئی، بوتل کھولی اور شراب پینے کے بعد مدہوش ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بندر شراب کی دکان میں داخل ہونے کے بعد کچھ دیر تک ادھر اُدھر گھومتی رہی، تاہم اس دوران اس نے دکان میں موجود شراب کی ایک سیل بوتل کھولی اور اسے پی گئی۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں بندر کو دکان میں رکھے ڈبوں پر مدہوش حالت میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر دکان پہنچے اور بندر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ریسکیو اداروں نے بندر کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button